لاہور( این این آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد کی حیثیت بطور فیملی سٹیشن بحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فیصلہ پاکستان پرعالمی ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مشیر نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔