لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم ’کاف کنگنا‘ میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کرتے والی خوبصورت اداکارہ ایشل فیاض نے ایک اور فلم سائن کرلی۔ معروف ہدایت کار فاروق مینگل نے انہیں اپنی نئی فلم کے لیے کاسٹ کرلیا۔ فلم کی شوٹنگ اسی ماہ سے سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع ہوگی۔ایشل فیاض نے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ ان کی نئی فلم جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ امر پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے۔ دنیا بھر میں جاری وبائی بیماری کی وجہ سے شوٹنگ 25 جولائی سے سخت ایس او پیز کے تحت شروع ہوگی۔فلم کی کاسٹ اور کہانی ابھی بھی ایک راز ہے اور ٹیم اس کے تمام تر اعلانات ختم ہونے کے بعد ایک زبردست دھماکے کے ساتھ اعلان کرے گی۔تاہم ایشل، ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔