لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد انور گجر صدر تنظیم ہذا کے دفتر گلبرگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران سمیت محنت کش مرد اور خواتین کی بہت بڑی تعدادی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ جمیل (جنرل سیکرٹری)،انور گجر، مرزا ظفر حسین ،محمد الیاس ، محمد اشرف ، ایم سرور ، شبیر شاہ، سعید گجر، امیر احمد بٹ، مشتاق بھٹی، نثار چودھری ، شہزاد گل ، سعیدہ الیاس ، خالدہ اشرف نے کہا کہ ہم مزدور موجودہ حکومت کے اعلان کردہ IMF اورورلڈ بینک کے مزدور دشمن ، عوام دشمن ، کسان دشمن بجٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔