میڈرڈ( ویب ڈیسک) سپین میں غصیلے بیل نے بْل فائٹر کوسینگ سے اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، ساتھیوں نے قریب جاکر بُل فائٹر کو بیل کے حملے سے نجات دلائی ۔ سپین میں منعقد ہونے والے بُل فائٹنگ میلے کے دوران ایک بیل نے بُل فائٹر کو بْری طرح روند ڈالا تاہم خُوش قسمتی سے وہ شخص موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔ سالانہ میلے کے دوران جیسے ہی57سالہ Mariano De La Vina نامی بُل فائٹر لال کپڑے کے ساتھ بیل کے سامنے آیا تو غُصیلے بیل نے اُس پر حملہ کردیا اور بیل نے اپنے سینگ سے بُل فائٹر کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ساتھیوں نے فوری طور پر بیل کے قریب جا کر اُس کے حملے سے بُل فائٹر کو چُھٹکارا دلایا۔