لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیدارن نے کہا کہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی طرف سے جاری کیے گئے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈپلومہ جات پر لکھا جانے والا غیر قانونی/غیر آئینی جملہ فوراً ختم کیا جائے ،دو سالہ ڈپلومہ جات کو FSC میڈیکل ٹیکنالوجی کا درجہ دیا جائے / ڈپلومہ جات اور سرٹیفکیٹ کی ٹرانسکرپٹ جاری کی جائے ۔ تعلیمی دورانیے کی درستگی کی جائے (دو سالہ ڈپلومہ تین سال میں کروایا جا رہا ہے ایک سالہ ڈپلومہ دو سال میں کروایا جا رہا ہے ۔ پنجاب بھر کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طالب علموں کے امتحانات لاہور کی بجائے ڈویژن کی سطح پر منعقد کیے جائیں، پنجاب بھر کے باقی تعلیمی نظام کی طرح پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے نصاب کی بکس شائع کروائی جائیں۔