لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے الحا ق شدہ سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی تصدیق کے عمل کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے نئی ا یپلی کیشن لانچ کر دی ہے ۔اس حوالے سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن (M&E) ڈیپارٹمنٹ کے صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن آفیسرز (MEOs) اور ماسٹر ٹرینرز (MTs)کیلئے دو رزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس ٹریننگ میں 194سے زائد MEOs اور MTs نے حصہ لیا۔ دوروزہ ٹریننگ 28تا 29ستمبر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (قائد) لاہور میں ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس ٹریننگ کا مقصد M&E ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سطح پر تعینات MEOsکی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے ۔ تاکہ پیف کے تعاون سے چلنے والے نجی اداروں کی موثر نگرانی سے کوالٹی ایجوکیشن کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام MEOsاور MTsاس ایپلی کیشن کے ذریعے پیف سے منسلک سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی فزیکل ویری فیکیشن کریں گے اور موقع پر رپورٹ بنا کر آن لائن محکمہ کو جمع کرا ئیں گے ۔ فزیکل ویری فیکیشن کا عمل 5اکتوبر 2020سے شروع کیا جائے گا۔