لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے کارکردگی کے حوالے سے جائز ہ اجلاس منعقد ہوا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنر الحمرا ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے متعدد امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں طلبہ و طالبات کیلئے زیادہ سے زیادہ پروگرامز منعقد کرنے اور الحمرا کی حدود میں اساتذہ اور طلبہ کے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے کہا کہ اساتذہ طلبہ و طالبات کی فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی لازمی بنائیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ماہانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔