لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ یہاں کے ماحول ،نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کی مثالی درس گاہ ہے ۔یہ ادارہ گلوکاری، طبلہ، فلوٹ، گٹار، ہارمونیم، وائلن، ستاراور سارنگی میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت ہیں۔اس ادارہ سے تربیت یافتہ نوجوان عملی میدان میں ملک و قوم کا روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں نوجوانوں کی کردار ساز ی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے ۔معمولی فیس پر ماہر اساتذہ نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔