لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام دوروزہ تحریک آزادی پر مبنی ڈرامہ ’’ اسیر آزادی ‘‘ بھر پور عوامی پذیرائی کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ٖڈرامہ تحریک آزادی کشمیر ،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں، حصول آزادی کے عزم کی اعلی داستان تھی۔ڈرامے کے دونوں روز عوام کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے الحمرا آئی ۔ اس موقع پر حا ضرین آبیدہ ہوتے اورفنکاروں کو داد دیتے رہے ۔ ڈرامے کے دوران حاضرین ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘، کشمیری کیا چاہتے آزادی‘‘، کے نعرے لگاتے رہے ۔عوام نے ڈرامہ کو کشمیر کے اصل حالات کا عکاس قرار دیا اور لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی انتظامیہ کو اس کامیاب پیش کش پر مبارکباد دی۔