لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں مختلف امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں الحمرا اور مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشتوں کے اقدام بے حد خوش آئند قراد دیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ آرٹ ،ڈرامہ، زبان و ادب، تھیٹر، مصوری،موسیقی و فنون لطیفہ کے دیگر تمام شعبوں میں نوجوان آرٹسٹوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،کمرشل ڈراموں کا معیار بہتر بنایا گیاہے ، الحمرا کے پروگرامز میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی و ثقافتی ترقی مقدم ہے ، عوام کو معیاری اور اعلی تفریج کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ،الحمرا مثبت معاشرتی رویوں کو تقویت بخش رہا ہے۔ ،اپنے اہداف کا حصول الحمرا کے افسران و ملازمین کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔اجلاس میں بتا یا گیاکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تمام پروگرام بہتر سے بہتر نتائج فراہم کر رہے ہیں جو بے حد خوش آئند ہے ۔