لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے عالمی شہرہ آفاق مصنفہ اگاتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ’’جال‘‘ پیش کیا ۔یہ ڈرامہ تین دنوں کیلئے پیش کیا جانا تھالیکن اسے عوامی دلچسپی کے پیش نظر چار روز تک بڑھادیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ دورحاضر میں الحمراء اعلی ٰ اور مثالی کھیل پیش کر رہا ہے ،جن میں سے ’’جال‘‘ ایک تھا، یہ خاصہ الحمراء کے فعال اور متحرک پلیٹ فارم ہی کو حاصل ہے جو عوام کیلئے معیاری، موضوعاتی ،تفریحی اور نہایت سبق آموز ڈرامے پیش کررہا ہے ،یہ ڈرامہ کے فن کے ترویج وترقی اوراسے زندہ رکھنے کی طرف اہم قدم ہے ۔انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی اس صنف کے ذریعے ہم عوام کو دلچسپ انداز میں اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں،ڈرامہ’’جال‘‘ میں بے رحم اور سفاک سماجی حقیقتوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔