لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین میڈیا ایوارڈز کی سالانہ تقریب 20جنوری کو ہوگی۔ صدارت الطا ف احمد بھٹ کریں گے ۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے سالانہ ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب 20جنوری کو الحمراء ہال1 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی ہے ۔ تقریب کی صدارت سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سینٹر ز اور شعبہ صحافت سے وابستہ لیونگ لیجنڈز ہونگے ۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا کہ تقریب13جنوری کو ہونا تھی لیکن موسمی وجوہات اور قومی و بین الاقوامی حالات کے مدنظر ملتوی کردی گئی ہے ۔