لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں تین روزہ بین الاقومی لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز آج سے ہورہا ہے ۔اس فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان کی زیر صدارت اجلا س ہوا ۔جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا عالمی معیار کا ادبی و ثقافتی ادارہ ہے ،بین الاقومی لٹریری فیسٹیول میں دنیا بھر سے مندوب شرکت کر رہے ہیں،تمام ہالز ،لان ودیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ،فیسٹیول میں عوام کی بڑی تعداد میں شریک ہورہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ پانا قابل ستائش ہے ،الحمرا کے پلیٹ فارم سے اس فیسٹیول میں لوگوں کو عالمی پائے کے دانشور وں کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔اجلا س میں تمام شعبوں کے افسران کی شرکت،اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہارکیا۔لاہور لٹریری فیسٹیول 23فروری 2020 تک جاری رہے گا۔