لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ،الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کلاسیکل موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا۔پروگرام میں نامور کلاسیکل گلوکار ندیم مرزا نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ندیم مرزا نے مرزا غالب، احمد فراز ،حبیب جالب اور ناصر کاظمی کی غزلیں پیش کیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ پروگرام کا مقصد اعلیٰ ، کلاسیکل میوزک کا فروغ اور عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی ہے ،نامور گلوکار گزشتہ 30برسوں سے بیرون ملک مقیم ہیں اور وہاں کلاسیکل موسیقی کی ترویج و ترقی میں مصروف عمل ہیں۔پروگرام میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے ۔