لاہور( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے ذیلی ادارہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہر اتوار کو بچوں کو ڈرامہ ’’تعلیم‘‘ باقاعدگی سے پیش کیا جا رہا ہے ۔الحمرا ہر عمر کے افراد کے لئے اپنی احسن اقدار کے عین مطابق اپنے پروگرام تربیت دیتا ہے تاکہ بچے ،بڑے اور ہر عمر کے افراد اس ادارے کے پروگراموں سے بھرپور استفادہ کر سکیں ۔ہراتوار کو الحمرا آرٹس کونسل میں بچوں کے لئے ’’پتلی تماشہ‘‘، ’’عینک والا جن‘‘اور ’’الہ دین کا چراغ‘‘ بھی پیش کئے جاتے ہیں۔بچے بڑے شوق و ذوق سے الحمرا مال کمپلیکس اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں اپنے پسندیدہ پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہ تمام شوز فری ہوتے ہیں، الحمرا کا ادب دوست ماحول ان پروگرامز کے مثبت اثرات کو دیر پا بنا رہا ہے ،یہ شوز کو اس نوعیت پر تیار کیا گیا ہے جس سے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، تربیت پاتے ہیں اور تفریج سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔