لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس ،قدافی سٹیڈیم میں 13روزہ تیسری ’’چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ ‘‘کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو جلابخشنا ہے ،مستقبل کے معماروں کی اعلیٰ تربیت کیلئے الحمراء ٹھوس اقدامات کررہا ہے ،ایسی مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے بچوں کو جدید آرٹ سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملتی ہے ،انکی تعمیری و تخلیقی صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔ الحمرا ترجیحی بنیادوں پر ہونہاروں کی درست سمت میں رہنمائی کیلئے باقاعدہ پروگرام تشکیل دے رہا ہے ۔ورکشاپ میں 40بچے شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ 26جولائی تک جاری رہے گی،ورکشاپ کے اختتام پر بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔