لاہور (شوبز ڈیسک) لاہورآرٹس کونسل الحمرامیں تین روزہ ڈرامہ ’’جال‘‘ جاری ہے ۔ڈرامے کا آج آخری دن ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ ڈرامہ ’’جال‘‘ قدیم تھیٹر کی اعلیٰ اقدار کی تجدید نو ہے ،الحمرا عوام کے لئے باقاعدہ تفریحی اورآگہی ڈرامے پیش کررہاہے ،جنہیں عوامی پذیرائی ملی رہی ہے ۔ ڈرامہ کی کہانی ، کرداروں کے درمیان مکالمے اور پیش کش اپنی مثال آپ ہے ، لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ الحمرا کا ڈرامہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہی ہمارا اعزاز ہے ۔