منڈی بہائوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی گاوں شہیدانوالی میں محسن برکس پر بھٹہ خشت پر کام کرنے والے دو مزدور حقیقی بھائی بھٹہ جشت کے اندر کام کرتے ہوئے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو نے لاشیں ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں شہیدانوالی میں محسن برکس کے بھٹہ خشت پر اینٹوں کی پکائی کا عمل جاری تھا، کہ اس دوران دو مزدور 28 سالہ اسماعیل 30 سالہ حبیب کوئلہ کی راکھ صاف کرنے کیلئے بھٹہ کے اندر چلے گئے ،کچھ دیر تک واپس نہ آئے تو اطلاع ریسکیو کو دی گئی ، ریسکیو نے بے ہوشی کی حالت میں دو حقیقی بھائی مزدوروں کو بھٹہ خشت سے باہر نکال لیا ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ، تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے تھا۔