لاہور(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پاکستان پر 3ہزار30ارب روپے کا بیرونی قرضہ بڑھ گیا اور روپے کے مقابلہ میں ڈالر بڑھنے سے صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوااور صنعتی شعبہ میں تیار ہونے والی اشیاء مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا جس سے ہر طبقہ متاثرہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔