کراچی (کامر س رپورٹر ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر کو گراتا ہوا 171 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستا ن سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری دن بھی مندی کا شکار رہی۔جمعہ کو کاروبار کی ابتدامثبت زون میں ہوئی تاہم جلد ہی سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، جس کے بعد مندی چھاگئی۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس223.36پوائنٹس کمی سے 45073.52پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم مزید 41 ارب 43 کروڑ 18 لاکھ 96ہزار815روپے کمی سے سکڑکر78کھرب31ارب30کروڑ45لاکھ970روپے رہ گیا۔ادھر انٹر بینک میں25پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید168.85 سے بڑھ کر169.10اور قیمت فروخت168.95سے بڑھ کر169.10روپے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170 سے بڑھ کر170.50 اور قیمت فروخت170.40سے بڑھ کر170.90روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں ملکی صرافہ مارکیٹ میں 200روپے کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کمی سے 97ہزار136روپے پر آ گئی۔