اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)اختیارات کے غلط استعمال سمیت پانچ الزامات ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پر چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیا گیا۔ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کوبھی تحلیل کردیا گیا جبکہ سیکرٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے ،ذوالقرنین علی خان نے اشیاء فروخت کرنے والی کمپنیوں کیساتھ معاملات طے کرنے کا اعتراف کیا تھا، ذوالقرنین نے یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیاء فروخت کرنے والی دو کمپنیوں کیساتھ تعلق کو خفیہ رکھا جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے ۔