لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹریاسمین راشدکی سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں ورلڈالزائمرزڈے کے مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پرپرنسپل سمزپروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرسلیم چیمہ، چیئرمین پاکستان الزائمرزسوسائٹی ضیاء حیدررضوی کے علاوہ ڈاکٹرز، نرسزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاسیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈالزائمرزڈے ہمیں متاثرہ مریضوں کاخاص خیال رکھنے کاپیغام دیتاہے ۔ االزائمرزکے مریضوں کیلئے بہترسہولیات فراہم کی جائینگی، پاکستان میں عمررسیدہ افرادمیں یاداشت اورادراک کی کمی کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ ہمیں الزائمرزپربہت حدتک قابوپاناہوگا۔دریں اثنا انہوں نے اطالوی سفیر سٹیفینو پونٹیکوروواوران کی اہلیہ لیڈیاپونٹیکورووسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ملاقات کی ۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا، پروفیسر فلیپوموراتوری اوروفدکے دیگرافرادشامل تھے ۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اطالوی سفیراوروفدکوپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدلنے ، ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے اورعام آدمی کوصحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی معلومات سے آگاہ کیا۔