اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ جمعہ کو حلف برداری کی تقریب الیکشن کمشن سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کمیشن کے ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ا ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سے حلف لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز خالی ہوا تھا۔ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ 2 رکنی الیکشن کمیشن اب فیصلے نہیں کرسکے گا تاہم سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔