اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل25نومبر کوسماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 25 نومبر کو نیب کی دو جبکہ نواز شریف کی ایک اپیل پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف نے جج ویڈیو سکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے ،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔