لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام چھٹی 8 روزہ ’’چلڈرن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ‘‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا ۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عون چودھری نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ عون چودھری نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے ،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں جن کی تخلیقی وتعمیری صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے الحمراء ٹھوس اقدامات کررہاہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرالحمرااطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ورکشاپ میں50بچوں کو ماہر اساتذہ نے تربیت فراہم کی،ورکشاپ کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے ،اب تک تھیٹر، پینٹنگ ،ڈرائنگ ورکشاپ سے 250 بچے مستفید ہوچکے ہیں۔ بچوں نے ورکشاپ میں بے حد ذوق و شوق سے حصہ لیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے مزید کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل آئند ہ بھی بچوں کے لئے تخلیقی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کرواتا رہے گا۔