روم( ویب ڈیسک)اٹلی میں حکام نے پیش کش کی ہے کم آبادی والے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کو رہائش اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 27 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے ۔ اٹلی کے مولیس کے علاقے میں 106 گاؤں ایسے ہیں، جن کی آبادی 2 ہزار نفوس سے کم ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے والوں کو تین سال تک ماہانہ 770 ڈالر دئیے جائیں گے تاکہ وہ کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کر سکیں ۔ ریجنل کونسلر انتونیو ڈیڈیسچی نے اس سکیم کے معلق بتایا کہ وہ کم آبادی والے گاؤں کو گھوسٹ ٹاؤنز بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔ انتونیو نے بتایا کہ وہ 16 ستمبر سے رہائش کے خواہشمند لوگوں کی درخواستیں قبول کرنا شروع کریں گے ۔ رہائش کے لیے نوجوان لوگوں اور بچوں والے جوڑوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ انتونیو نے بتایا کہ نئے آنے والے گاؤں میں کوئی بھی کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اس کے لیے انہیں مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ یہاں پر ریسٹورنٹ، سرائے ، بار، باربی کیو، دیہاتی فارم، بوتیک، لائبریری یا مقامی اشیا فروخت کرنے والی دوکان بنا سکتے ہیں۔