روم(اے پی پی) اٹلی میں ہونے والے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر ایک معذور لڑکی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اٹلی کی 18 سالہ چیارہ بورڈی کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے ۔ چیارہ نے 13 سال کی عمر میں موٹرسائیکل حادثے میں اپنی ٹانگ کھودی تھی۔ وہ مقابلہ حسن کی تین فائنلسٹس میں سے ایک تھیں۔ چیارہ نے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے حادثے میں اپنی ٹانگ کھوئی ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ لوگ اپنا دل و دماغ کھو چکے ہیں، انہوں نے میری صرف اس وجہ سے مخالفت کی کیونکہ میں لنگڑا کر چلتی ہوں، مجھے مقابلہ جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ میں دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ برے واقعات پیش آنے کے باوجود دنیا خوبصورت ہے ۔