نیو یارک(شوبز ڈیسک)انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے ایک ہی سال میں 8 کھرب روپے سے زائد کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سائنس فکشن، اینیمیٹڈ، تاریخی اور ایکشن فلمیں بنانے والے ’ڈزنی‘ سٹوڈیو کی اگرچہ رواں برس کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، تاہم اسی سٹوڈیو کی 5 فلموں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ۔ رواں برس ریلیز کی گئی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیاوہیں اسی سٹوڈیو کی دیگر 4 فلموں نے بھی ایک ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔ شوبز نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق ڈزنی اسٹوڈیو کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’اوینجرز: اینڈ گیم، دی لائن کنگ، کیپٹن مارولم الہ دین اور ٹوائے اسٹوری فور‘ نے کمائی کے ریکارڈ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔