نیویارک(شوبزڈیسک) ہالی ووڈ فنکاروں نے کرائسٹ چرچ سانحہ پر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔امریکی گلوکارہ ہیلسے نے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا بہت خوفناک ہے ، میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے ۔ امریکی ماڈل کائیلی جینر نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لیے صبر کی دعا کی۔ اداکار جون لیجنڈ نے کہا کہ یہاں اور بیرون ممالک یہ سفید فاموں کی برتری کی دہشتگردانہ تحریک تباہ کن ہے ، ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ لیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے کہا میرا دل متاثرین ، اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہے ، میں اور پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔