لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’ایکوامین‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایت کار جیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے ۔غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتا جب زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے ۔ مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ، ڈولف لنگرین، ولیئم ڈیفوئے ، پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔