لاس اینجلس (شوبزڈیسک) مارول کامکس کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’سپائیڈر مین؛ فار فرام ہوم‘‘ کا نیاٹریلر جاری کر دیاگیا ہے ۔ جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ سپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل کیٹن،سیموئیل ایل جیکسن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔فلم 2جولائی کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔