سٹاک ہوم (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم ماما میا: ہیئر وی گو اگین کا سوئیڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں رنگا رنگ پریمیئر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ اول پارکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2008میں ریلیز ہونے والی فلم ماما میا کا سیکوئل ہے ۔ فلم میں اداکارہ میریل اسٹریپ، امینڈا سیفرائڈ،للی جیمز،جولی والٹرز،کولن فرتھ،اینڈی گارسیا اور ڈومینک کووپر سمیت دیگر شامل ہیں۔ میوزیکل کامیڈی فلم 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔