لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ مکمل سیزن کا انعقاد نہ ہونے پر کاؤنٹی چیمپئن شپ کو رواں سال منسوخ کردیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مختصر کیا گیا ایونٹ اپنی قدر و قیمت کھو بیٹھے گا۔واضح رہے کہ ای سی بی نے کورونا وائرس کی وجہ سے 28مئی تک تمام تر ڈومیسٹک کرکٹ موقوف کردی ہے اور 12اپریل سے شروع ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ کا مستقبل بھی مخدوش دکھائی دے رہا ہے کیونکہ طویل تاخیر کو دیکھتے ہوئے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ سیزن شروع ہونے پر مالی اعتبار سے فائدہ مند ایونٹس کو ترجیح دی جائے گی اور الیسٹر کک نے اسی وجہ سے کھیل کے یہ مطالبہ کیا ۔