ہیگ(نیٹ نیوز)ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا،ملزم کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہالینڈ کی پبلک پراسیکیوشن سروس کے مطابق پولیس اور پراسیکیوٹرز تحقیقات کر رہے ہیں کہ ترک نژاد گوک مین تانس نے فائرنگ صرف دہشتگردی پھیلانے کیلئے کی یا پھر وہ بنیاد پرستی سے متاثر تھا۔