ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں پہلی بار مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں، اذان پر اہل علاقہ کی جانب سے مثبت رویے کا اظہار کیا گیا۔مسجد کے ترجمان نورالدین نے میڈیا کو بتایا کہ جب پہلی بار اذان کی آواز گونجی تو بعض لوگ مسجد کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنے لگے ،ارسولا ین نامی ایک مکین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اذان سنی ہے جس پر بڑی خوشی ہوئی اور وہ بہت اچھی لگی جبکہ ہالینڈکی ملکہ میکسما25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی،ملکہ میکسما اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پردورہ کرینگی ، ملکہ میکسما صدر،وزیراعظم اوراعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کرینگی۔