لاہور ،کوئٹہ(نامہ نگار خصوصی،این این آئی) ن لیگ کے این اے 89 سے ایم این اے محسن نواز رانجھا کی نااہلی کیلئے دائر پٹیشن پر جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے 12نومبر کو وکلاء کوعذرداری قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔پی پی 78 سرگودھا سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عنصر مجید کی نا اہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری پر بھی وکلا ئکو 12نومبر کو بحث کیلئے طلب کر لیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیرعلیم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو 16 نومبر کودلائل دینے کی ہدایت کر دی گئی۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 135 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر سماعت16نومبر تک ملتوی کر دی ۔ ادھربلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل میں رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کے خلاف عیسیٰروشن کی درخواست پر 3 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی اور سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔