ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے انتخابات2018ء کے دوران ریلوے حدود میں کسی بھی مقام پرہنگامہ آرائی کے دوران مسافرٹرینوں ، ریلوے تنصیبات کونقصان سے بچانے کے لئے پلان تشکیل دے دیاہے ،تمام ریلوے ڈویژن کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرین ڈرائیور،ٹرین انچارج گارڈزکنٹرول سٹاف سٹیشن سٹاف ٹریک پٹرولنگ سٹاف کوخصوصی ہدایت جاری کریں کہ کسی بھی مقام پر ریلوے حدود میں ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی مسافرٹرینوں کومحفوظ مقام پرروکنے کابندوبست کیاجائے ، ریلوے پولیس اورسیکیورٹی ادراروں کوفوری صورت حال سے آگاہ کیاجائے ،ریلوے پولیس سٹاف کوبھی خصوصی ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ چاک وچوبند ہوکرفرائض سرانجام دیں،سٹیشنوں پراورمسافرٹرینوں میں مشکوک افرادپرنظررکھیں ،اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرچیف آپریٹنگ سپرٹننڈنٹ ریلوے ہیڈکوارٹرعامربلوچ نے 92سے کفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ الیکشن کے دوران ٹرین آپریشن جاری رہے گا،ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کے محفوظ اوربروقت سفر کویقینی بنانے کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔