اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر پارلیمانی امور وزیر اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے معاملے پر ڈٹ گئے ، ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تقرری آئین کے مطابق کی گئی،سندھ، بلوچستان کے اراکین کی تقرری میں پہلے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق نہ ہو سکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں آگیا تھا۔ آئین کی دفعہ 215 کے تحت کسی آئینی ادارے کو حکومت غیر فعال نہیں چھوڑ سکتی۔ ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر صدر پاکستان کو سفارش کے ساتھ سمری بھیجی گئی اور صدر مملکت نے بطور غیر جانبدار ایمپائر آئینی اختیار استعمال کر کے فیصلہ کر دیا۔