کراچی ( سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران ملنے والی شکایات سننے کیلئے اپنے دفتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا تھا جو دن بھر غیر فعال رہا جبکہ ووٹرز اور عوام کی جانب سے ملنے والی شکایت پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور کسی پر بھی عمل نہیں ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایتی سیل کے باقاعدہ نمبر جاری کئے گئے تھے ان نمبرز پر عوام ان سے رابطہ کرسکتے تھے لیکن مختلف افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل کی اپنی شکایت سامنے آئی جب ان سے کسی شکایت کیلئے رابطہ کیا جاتا تھا تو الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل میں موجود افراد کسی قسم کی مدد سے گریز کرتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل میں ہر تھوڑی دیر میں انتخابی عملے کی کوئی نہ کوئی شکایت درج کرائی جاتی تھی لیکن کسی بھی شکایت پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کا شکایتی سیل دن بھر غیر فعال نظر آیا۔ شکایت سیل