کراچی(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک کے امیرعلا مہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مجرم ہے ،کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا ساتھ دیا۔احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کراچی والوں نے عشق کی بے مثال روایت کو قائم رکھ کرحق کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ،یہ تبدیلی سالمیت پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے جس طرح سے تحریک پاکستان کے دوران سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی ۔کراچی اورسندھ کے عوام کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔امت مسلمہ ابھی مری نہیں زندہ ہے ،تاریخ کے مجرموں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو مسخ کیا ہے ۔آج کراچی کے عوامی کمیشن نے ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ سنادیا ہے ۔الیکشن کمیشن قومی مجرم ہے ،ضمنی اور بلدیاتی انتخابات اس الیکشن کمیشن کے ذریعے قوم کیلئے ناقابل قبول ہوں گے ۔مارچ کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے کی،اس موقع پر تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی،کراچی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید زمان جعفری القادری،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی،تحریک لبیک کے نو منتخب ارکان اسمبلی مفتی قاسم فخری،یونس سومرو،علامہ بلال سیلم قادری،غلام ہاشم نورانی،علامہ احمد رضا امجدی،علامہ فاروق الحسن ، بلوچستان تحریک لبیک کے مولانا وزیر القادری،انجینئر بلال عبداﷲ،علامہ طاہر اقبال قادری ، ڈاکٹر سید وقاص ہاشمی،ڈاکٹرسید نوازالہدی،مفتی عدیل رضوی،انجینئرسید یشا اﷲ جیلان شاہ،صوفی یحییٰ قادری ودیگررہنما موجودتھے ۔