لاہور (نامہ نگارخصوصی) الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناکر ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی اورموقف اختیار کیا کہ 22 اگست کو منیر کاکڑ کو بلوچستان اورخالد محمودصدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ، تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔ امکان ہے آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ کاسنگل بنچ کیس کی سماعت کریگا۔