پشاور(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے الیکشن کے بعد ملک بھر میں ہماری حکومت ہوگی، ملک بھر کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کوچاہتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف اورعمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،پاکستان کا مستقبل نوجوان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ایزی لوڈکلچر نے صوبے کو تباہ کردیا تھا ،اے این پی نے امریکی ڈالر سے اپنی سیاست چمکائی ،پی پی پی نے روٹی کپڑا اورمکان کے نام پرعوام سے دھوکہ کیاجبکہ ایم ایم اے نے اسلام کے بجائے اسلام آباد کی سیاست کی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپٹ حکمران خاندان کا احتساب ہو ، نوازشریف تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کوصوبے میں ناکام بنانا چاہتے تھے مگر میں نے اپنے صوبے کے حق پر کوسمجھوتہ نہیں اور اپنا حق زبردستی لیا۔ مجھ پر کرپشن کی کوئی ایک پائی ثابت کردے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔