اسلام آباد(صباح نیوز)گیارہ جماعتوں کے سربراہان الیکشن 2018میں شکست(باقی صفحہ4نمبر13) کے وجہ سے قومی اسمبلی سے باہر ہوگئے ۔ انتخابات 2018 کے دوران حیران کن طور پر کئی پارٹی سربراہان قومی اسمبلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر انتخاب لڑا اور انہیں دونوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے قومی اسمبلی کا انتخاب اپنے آبائی علاقے چار سدہ سے لڑا لیکن وہ اس بار اپنی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے این اے 263 قلعہ عبداﷲ سے انتخاب لڑا جنہیں مجلس عمل کے صلاح الدین نے شکست دی۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو آبائی حلقے این اے 7 لوئر دیر سے تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان نے شکست دی۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو نے این اے 23 چارسدہ سے انتخاب لڑا لیکن وہ اپنی سیٹ نہ بچا سکے ۔سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال نے این اے 272 لسبیلہ کم گوادر سے انتخاب لڑا جنہیں آزاد امیدوار اسلم بھوتانی نے شکست دی۔قومی اسمبلی کیلئے ناکام ہونے والے دیگر پارٹی سربراہان میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال، عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کو چار حلقوں سے شکست ہوئی۔تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کو چار حلقوں سے شکست ہوئی۔ مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری بھی کراچی سے ایک ایک نشست پر الیکشن ہار گئے ۔ گیارہ سربراہان لاہور (اشرف مجید)پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں بیس سال میں پہلی مرتبہ مولانا (باقی صفحہ4نمبر12) فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی ، نہ صرف اسمبلی سے باہر ہو گئے بلکہ مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ کسی بھی حکومتی عہدے سے محروم رہیں گے ۔ فاروق ستار ،عابد شیر علی ، منظور وٹو ، اعجاز الحق سمیت کئی اہم سیاسی رہنما تبدیلی کی اس ہوا میں پارلیمنٹ کی سیاست سے آ ئوٹ ہو گئے ہیں جبکہ تبدیلی کی اس ہوا میں دو سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکے جبکہ 52ایسے پارلیمنٹیرین منتخب ہو ئے ہیں جو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کا حصہ بنے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی طرف سے مخصوص نشستوں پر جو خواتین منتخب ہو کر آ رہی ہیں ان میں سے بھی بائیس ایسی ہیں جو پہلی مرتبہ اسمبلیوں کا حصہ بنیں گی ۔ 52 پارلیمنٹیرین