لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ثناء جاوید کیساتھ رشتہ ازدواج میںمنسلک ہونیوالینا مورگلوکار عْمیر جسوال کا کہنا ہے کہ وہ ثنا جاوید کیساتھ خود کو کبھی تھکا ہوا محسوس نہیں کرتے ہیں۔انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن یعنی نکاح کی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جس میں ثنا جاوید اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے بھرپور انداز میں مْسکرا رہی ہیں اور تصویریںدیکھ کربخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بہت خوش ہیں عمیرجسوال نے تصویریںپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ثناء کیساتھ کبھی بھی کوئی لمحہ مدھم نہیں ہوتا اور نہ ہی میں ان کیساتھ خود کو سْست محسوس کرتا ہوں۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’ماشاء اللہ‘ بھی لکھا تاکہ اْن کی جوڑی نظربد سے محفوظ رہے ۔