لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کسی نئے پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو یقین دلاتی ہے کہ یہ پراجیکٹ انہیں بہت پسند آئے گا ۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ٹیلی فلم دل تیرا ہو گیا کا ٹائٹل ٹریک علی طارق کے ساتھ گایا اور ڈرامہ سیریل فطرت کا ٹائٹل ٹریک او ظالم بگا کے ساتھ گایا ہے ۔