نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اینکر بروک بالڈون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔اینکر بروک بالڈون نے انسٹاگرام پر بیان میں کہا کہ مجھے دوپہر میں اچانک کورونا وائرس کی علامات محسوس ہوئیں، بخار اور جسم میں تکلیف ہورہی تھی۔ بروک بالڈون نے بتایا کہ میں نے سماجی دوری اختیار کرلی ، ساتھ ساتھ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں جو مجھے بتائی گئی ہیں۔ انہوں نے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد ٹی وی سکرین پر نظر آؤنگی۔