ریاض(این این آئی ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امام کعبہ نے مکہ مکرمہ میں کرفیو کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو آب زم زم پیش کیا۔اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اہم کردار ادا کررہی ہیں۔