اسلام آباد،پشاور (صباح نیوز)پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافرپشاور اوراسلام آباد ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا، امارات کے امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ ا نہیں ڈی پورٹ کرکے ایئر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔