ابوظہبی ( آن لائن) اماراتی حکام نے مریخ مشن کی لانچنگ ڈیٹ کا اعلان کردیا، اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کیلئے روانہ ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر محمد بن راشد سپیس سنٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کیلئے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کیلئے ہے ۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے ۔محمد بن راشد سپیس سینٹر نے مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے ، جس پر اماراتی نوجوان کام کررہے ہیں۔ یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے ، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔مشن سرخ سیارے کے مدار میں جا کر مریخی فضا کی حرکیات اور بیرونی خلا اور شمسی ہوا کے ساتھ اس کے تعامل کا مطالعہ کرے گا۔یہ تحقیقاتی مشن مریخ کے گرد ایک مکمل مریخی سال یعنی 687 دنوں تک چکر لگاتا رہے گا تاکہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کر سکے۔