ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا کیوجہ سے اقاموں میں 3ماہ توسیع کردی،کابینہ کے مطابق اقامے قابل تجدید ہوں گے ، کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔کابینہ نے متعدد نئے فیصلوں کی منظوری دی ہے یہ فیصلے ملک میں مختلف سیکٹروں کو کرونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں ، غیر ملکی افراد اور امارات کا دورہ کرنے والوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی کابینہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ یکم مارچ 2020 کو اختتام پذیر ہونے والے اقاموں کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی جائے ۔